چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے سکواڈ کی گاڑی کو موٹر وے پر حادثہ ، سات پولیس اہلکار زخمی ہوگئے

چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کے سکواڈ کی گاڑی کو موٹر وے پر حادثہ پیش آنے کے نتیجے میں سات پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں جنہیں فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کر کے طبی امداد دی جا رہی ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کے سکواڈ میں شامل گاڑی کو موٹر وے پر حادثہ پیش آنے کے نتیجے میں ایلیٹ فورس کے سات اہلکار زخمی ہوگئے ہیں ، چیف جسٹس ثاقب نثار اسلام آباد سے لاہور جا رہے تھے ان کے سکواڈ میں شامل سیکیورٹی اہلکاروں کی تیز رفتار گاڑی ٹائر پھٹنے کی وجہ سے بے قابو ہو کر حادثے کا شکار ہو گئی ۔

زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال ہیڈ کواٹرز (ڈی ایچ کیو) لیجایا گیا جہاں زخمی اہلکاروں کو طبی امداد دی جا رہی ہے جبکہ چیف جسٹس بھی ٹراما سنٹر پہنچ گئے ہیں ۔ ڈی پی اوشیخوپورہ جہانزیب نذیر خان اور ایس پی اسد الرحمان نے فوری طور پر ہسپتال پہنچ کر زخمیوں کے علاج کی خود نگرانی کی . بعد میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے بھی ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کرتےہوئے ان کے بہتر علاج معالجہ کی ہدایت کی اور کچھ دیر ہسپتال میں زخمی اہلکاروں کے پاس رکنے کے بعد لاہور روانہ ہو گئے جبکہ شدید زخمی ہونے والے کانسٹیبل اصغر کو لاہور بھجوادیا گیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں