یا اللہ خیر : چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کےقافلے کو حادثہ، تشویشناک اطلاعات موصول

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کے قافلے میں شامل سکواڈ کی گاڑی کو خانقاہ ڈوگراں کے قریب ٹائر پھٹنے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا ہے، جسکی وجہ سے متعد افراد زخمی ہوگئے جنکو طبی امداد دی جارہی ہے۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس کے اسکواڈ میں شامل گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے۔چیف جسٹس کے قافلے میں موجود گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا جس کے بعد گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔

حادثے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو چکے ہیں جن کو طبی امداد دی جارہی ہے۔تاہم چیف جسٹس ثاقب نثار اس حادثے میں مکمل طور پر محفوظ رہے۔ڈی ایم ایس ڈاکٹرشاہدرشید کے مطابق موٹروےپرچیف جسٹس پاکستان کےاسکواڈکی گاڑی کوحادثہ پیش آیا ہے۔شیخوپورہ کےقریب حادثےمیں اسکواڈمیں شامل 6 پولیس اہلکارزخمی ہوئے ہیں۔

زخمیوں کوڈی ایچ کیواسپتال شیخوپورہ میں طبی امداددی جارہی ہے۔ دوسری جانب حادثہ ہونے کے باوجود چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثاربھی ڈی ایچ کیواسپتال پہنچ گئے جہاں انہوں نے حادثے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کی عیادت کی۔دوسری جانب کچھ زخمیوں کی حالت نازک ہونے کی وجہ سے انہیں لاہورریفرکردیاہے۔

(Visited 966 times, 966 visits today)

اپنا تبصرہ بھیجیں