آسیہ بی بی کی رہائی کے بعد بڑی خبر ۔۔ عمران خان کی نااہلی ۔۔ عدالت نے تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا دیدیا ۔۔ دھماکہ خیز حکم جاری

پشاور(این این آئی)آسیہ بی بی کی رہائی کے بعد بڑی خبر ۔۔ عمران خان کی نااہلی ۔۔ عدالت نے تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا دیدیا ۔۔ دھماکہ خیز حکم جاری ۔۔پشاور ہائی کورٹ نے وزیراعظم عمران خان کی نااہلی سے متعلق درخواست پر سماعت کرتے ہوئے عمران خان اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ۔

پشاورہائی کورٹ میں پاکستان جسٹس ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار انعام اللہ کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت جسٹس اکرام اللہ اور جسٹس اشتیاق ابراہیم نے سماعت کی،درخواست گزارکے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ وزیراعظم عمران خان نے کاغذات نامزدگی میں حقائق چھپائے،عمران خان نے این اے 35 کاغذات نامزدگی میں بیٹی ٹیریان وائٹ کو ظاہر نہیں کیا، عدالت نے وزیراعظم عمران خان اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا،کیس کی سماعت تیراہ دسمبر تک ملتوی کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں