مولانا سمیع الحق کی شہادت پر افغان طالبان نے اہم پیغام جاری کر دیا

اسلام آباد (اُردو نیوز) مولانا سمیع الحق کی شہادت پر افغان طالبان نے خصوصی پیغام جاری کردیا۔افغان طالبان نے اپنے روحانی باپ کی شہادت کو بڑا سانحہ اور ناقابل تلافی نقصان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق جے یوائی س کے سربراہ اور دفاع پاکستان کونسل کے چیرمین مولانا سمیع الحق شہید کی نماز جنازہ میں جہاںدیگر وفودنے شرکت کی وہاںپرطالبان افغانستان کے وفد نے بھی شرکت کی۔

طالبان افغانستان کا وفد بسوں ، لینڈ کروزر اور ڈبل کیبن پر مشتمل تھا۔ جو تورخم بارڈ ر سے ہوتا ہو پشاور اور بعدازاںاکوڑہ خٹک پہنچا۔اور اپنے باپ اور استاد محترم مولانا سمیع الحق مرحوم کی نماز جنازہ اور تدفین میں حصہ لیا او رمرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کی۔ اور کہا کہ آج ہم ایک شفیق باپ اور قابل استاد سے محروم ہوگئے ہیں۔ اس موقع افغان طالبان کی جانب سے خصوصی پیغام بھی جاری کیا گیا ۔

ان کے قتل پر افغان طالبان کی جانب سے خصوصی بیان جاری کرتے ہوئے کہا گیا کہ مولانا سمیع الحق کی موت پوری امت مسلمہ کے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔طالبان کی جانب سے جاری کردہ پیغام میں یہ بھی کہا گیا کہ مولانا سمیع الحق نے سوویت یونین اور امریکی حملے کے خلاف مظلوم افغان عوام کے لیے ناقابل فراموش خدمات سرانجام دیں۔یاد رہے کہ مولانا سمیع الحق کو گزشتہ روز انکی رہائش گاہ پر چھریوں کے پے در پے وار کر کے شہید کر دیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں