مولانا سمیع الحق گھر سے ہسپتال منتقلی تک زندہ تھے، مولانا صاحب نے ایمبولینس میں عملہ کو قا تلو ں با رے کیا کہا ؟ چونکا دینے والی خبر آگئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )مولاناسمیع الحق کوگزشتہ روز ان کے گھرپرچھریوں کے وارسے قتل کردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق کل شام چھ بج کرچالیس منٹ پرمولاناسمیع الحق نے زخمی حالت میں سوسائٹی کی ایمبولینس سروس کوفون کیاخاندانی ذرائع نے کہاکہ مولانانے زخمی حالت میں ایمبولینس کوفون کیاجس کے بعدایمبولینس گھرپرآئی۔مولاناسمیع الحق گھرسے ہسپتال منتقلی کے وقت زندہ تھے انہوں نے عملے کوقاتلوں کے متعلق آگاہ بھی کیا۔پولیس حکام نے ایمبولینس کے عملہ کوبھی حراست میں لے لیااوران سے بھی تفتیش کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں