عدالت عظمیٰ کا آسیہ بی بی کی رہائی کا حکم لیکن انہیں جیل سے کیسے نکالا جائے گا اور ان کے شوہر کس ملک سے پاکستان پہنچے ہیں؟

لاہور (نیو زڈیسک )سپریم کورٹ نے گزشتہ روز آسیہ بی بی کو الزام سے بری کرتے ہو ئے رہائی کا حکم جاری کر دیا تھا تاہم اب ان کے شوہر عاشق مسیح بھی برطانیہ سے اپنی بیوی کو لینے کیلئے پاکستان پہنچ گئے ہیں ۔نجی انگیریز ی ویب سائٹ ’دی نیوز ‘نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ آسیہ بی بی کے شوہر عاشق مسیح اپنے خاندان کے ہمراہ بیوی کو لینے کیلئے برطانیہ سے پاکستان پہنچ گئے ہیں ۔

عاشق مسیح ہفتے کے روز پاکستان کے درالحکومت اسلام آباد پہنچے جہاں قانون نافذ کرنے والے ادروں نے انہیں سخت سیکیورٹی فراہم کی ۔آسیہ بی بی کو ملتان کی جیل میں رکھا گیاہے جہاں سے انہیں ممکنہ طور پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے ایئرپورٹ پہنچایا جائے گا جس کے بعد و ہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ برطانیہ کیلئے روانہ ہو ں گی تاہم جیل حکام کو تاحال بریت کے احکامات جاری نہیں ہوئے ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ اگلے 24 گھنٹوں میں آسیہ بی بی کو ملک سے روانہ کر دیا جائے گا ۔