محکمہ تعلیم پنجاب نے کل سرکاری سکولوں میں چھٹی کا اعلان کردیا ، پنجاب بھر کے تمام سکول کل بند رہیں گے

محکمہ تعلیم پنجاب نے کل سرکاری سکولوں میں چھٹی کا اعلان کردیا ہے ، پنجاب بھر کے تمام سکول کل بند رہیں گے ۔ ایک نجی نیوز چینل کے مطابق سپریم کورٹ نے آسیہ بی بی کو توہین رسالت کے جرم میں سزائے موت پانے والی مسیحی خاتون آسیہ بی بی کو ناکافی شواہد کی بناء پر بری کردیا ، آسیہ بی بی کی بریت کیخلاف کراچی ، لاہور ، اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں احتجاجی دھرنے دیئے جا رہے ہیں ۔

ملک میں ہونے والے احتجاجی جلسوں کی وجہ سے محکمہ تعلیم پنجاب نے کل سرکاری سکولوں میں چھٹی کا اعلان کردیا ہے ، پنجاب بھر کے تمام سکول کل بند رہیں گے ، سکولز ایجوکشن کے ترجمان کے مطابق چھٹی کا اعلان موجودہ صورتحال کے پیش نظرکیا گیا ہے ، جبکہ دوسری طرف اس سے قبل آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن نے بھی کل سکولز بند رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔