پنجاب حکومت نے اسموگ کے خاتمے کیلئے پنجاب کلین ایئرکمیشن قائم کردیا ، ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے والے 200 صنعتی یونٹس بند کردیے گئے

سموگ کے خاتمے کے لیے پنجاب حکومت نے ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے والے200 صنعتی یونٹس بند کردیے ہیں ۔ ایک نجی نیوزچینل کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ترجمان ڈاکٹرشہبازگل نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے سموگ کے خاتمے کیلئے اقدامات کرلیے ہیں ، سموگ کے سدباب کیلئے پنجاب کلین ایئرکمیشن قائم کی گئی ہے ، پنجاب حکومت نے ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے والے 200 صنعتی یونٹس بند کردیے ہیں ۔