پیٹرول کی قیمتوں میں کتنی کمی کی جانے والی ہے؟ پاکستانیو ں کے دل خوش کردینے والی خبر آ گئی

ریاض (ویب ڈیسک ) پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں زبردست کمی کا امکان، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت یکدم 66 ڈالرز فی بیرل کی سطح تک گر گئی، پاکستان کو فائدہ ملنے کا قوی امکان۔ تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں یکم بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 100 ڈالرز فی بیرل سے بھی تجاوز کر جائے گی۔تاہم منگل کی شب میں عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں کمی واقع ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 66 ڈالرز فی بیرل کی سطح تک آ گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں کمی واقع ہونے سے پاکستان کو بہت بڑا فائدہ ہونے کا امکان ہے۔ پاکستان میں آنے والے مہنگائی کےطوفان کے باعث تحریک انصاف کی حکومت شدید تنقید کی زد میں ہے۔ایسے میں عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی تازہ ترین قیمتوں کے باعث پاکستان میں پیٹرول سستا ہو جائے گا۔ جبکہ دوسری جانب سعودی عرب کی جانب سےپاکستان کو 3 ارب ڈالرز کی امداد اور تین ارب ڈالرز کا ادھار تیل دینے کے باعث بھی پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی واقع ہونے کا امکان ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی واقع ہونے کے باعث مہنگائی میں بھی کمی واقع ہو گی۔ یوں موجودہ حکومت پر ڈالے جانے والا دباو بہت حد تک کم ہو جائے گا۔ جبکہ دوسری جانب سعودی عرب کی جانب سےپاکستان کو 3 ارب ڈالرز کی امداد اور تین ارب ڈالرز کا ادھار تیل دینے کے باعث بھی پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی واقع ہونے کا امکان ہے۔