ڈپلومیٹک انکلیومیں گاڑی کی نمبر پلیٹ نہ ہونے پر پولیس کو گالیاں اور دھمکیاں دینے والی خاتون در اصل کون نکلی؟

اسلام آباد(ویب ڈیسک)ڈپلومیٹک انکلیو کے باہرخاتون کا پولیس اہلکارکودھمکانے پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مقدمہ تھانا سیکریٹریٹ میں اے ایس آئی طاہرفاروق کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرشہلا بغیرنمبر پلیٹ ڈپلومیٹک انکلیوجانا چاہتی تھی۔روکنے پرخاتون نے گالم گلوچ کی اور دھمکیاں لیڈی پولیس اہلکارنہ ہونے کی وجہ سےخاتون کونہیں روک سکے۔

اس تمام معاملے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آئی جس میں واضح دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈاکٹر شہلا نامی خاتون بغیر نمبر پلیٹ کی گاڑی کو ڈپلومیٹک انکلیو میں لینا چاہتی ہیں لیکن جب وہاں پر اپنی ڈیوٹی سر انجام دینے والے پولیس اہلکاروں نے روکا تو خاتون نے پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کی، دھمکیاں دی اور گالیاں بھی دیں، جس پر پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے خاتون پر پولیس اہلکاروں کو دھمکانے پر مقدمہ درج کر لیا۔