وفاقی حکومت سندھ میں گورنر راج لگانے جا رہی ہے ، معروف ٹی وی اینکر کامران شاہد کا انکشاف

معروف اینکر کامران شاہد نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی اور سندھ میں گورنر راج لگنے جا رہا ہے کیونکہ وفاقی حکومت کی جانب سے گورنر سندھ کی سربراہی میں ایک ٹاسک فورس قائم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے جو کراچی کے مسائل حل کرنے کیلئے کام کرے گی ۔ ایک نجی نیوز چینل کے پروگرام اینکر کامران شاہد کا کہنا تھا کراچی اور سندھ میں گورنر راج لگنے جا رہا ہے کیونکہ فواد چودھری کی پریس کانفرنس کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت گورنر سندھ عمران اسماعیل کو وہ اختیارات دینے جارہی ہے جو اٹھارویں ترمیم سے متصادم ہیں ۔

ان اختیارات سے لگتا ہے جیسے تحریک انصاف کی حکومت سندھ میں گورنر راج لگانے جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہ اب دیکھتے ہیں کہ ایسی ٹاسک فورس اگر بنتی ہے جس میں گور نر کو سارے اختیارات دے دیئے جائیں تو ایسے میں اب پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کیا کرے گی ؟ واضح رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھر ی نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ کراچی میں کے الیکٹر ک ، پانی اور تھر کے مسائل حل کرنے کیلئے گورنر سندھ عمران اسماعیل کی سربراہی میں ایک ٹاسک فورس قائم کی جائیگی ۔