پشاور پولیس نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا ، 4 افغان دہشتگرد گرفتار

پشاور پولیس نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے چار افغان دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے ۔ ایک نجی نیوز چینل کے مطابق پشاور میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے پولیس نے کارروائی میں چار افغان دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ، گرفتار دہشت گردوں نے کے پی کے میں تخریب کاری کا منصوبہ بنا رکھا تھا ، پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے پرائما کارڈ اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے ، دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے ۔