آج کی سب سے بڑی بریکنگ نیوز آستانہ عالیہ گولڑہ شریف کے مریدوں کیلئے انتہائی المناک دن ۔۔ مزار شریف کی اہم ترین شخصیت کو دردناک طریقے سے قتل کر دیا گیا

ہری پور(مانیٹرنگ ڈیسک)آستانہ عالیہ گولڑہ شریف کے مریدوں کیلئے انتہائی المناک دن ۔۔ مزار شریف کی اہم ترین شخصیت کو دردناک طریقے سے قتل کر دیا گیا ۔ملک کے معروف مذہبی و روحانی درگاہ آستانہ گولڑہ شریف کے ترجمان سہیل خان کو ہری پور کے علاقے میں قتل کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق آستانہ گولڑہ شریف کو پاکستان کی ایک بڑی روحانی درگاہ ہونے کی حیثیت حاصل ہے۔

روحانی و مذہبی کردار کے ساتھ ساتھ گولڑہ شریف کی اپنی ایک سیاسی اہمیت حاصل ہے۔تاہم تازہ ترین خبر کے مطابق آستانہ گولڑہ شریف صدمے میں ڈوب چکا ہے ۔ اس کی وجہ انکے ترجمان کا بہیمانہ قتل ہے۔ گولڑہ شریف کے ترجمان سہیل خان کو قتل کردیا گیا۔ترجمان سہیل خان کو ہری پور کے علاقے حطار میں قتل کیا گیا۔ان کو کافی عرصے سے دھمکیاں موصول ہو رہی تھیں تاہم آج انہیں عدالت سے نکلنے کے بعد کچھ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی ۔

جس سے سہیل خان شدید زخمی ہو گئے۔سہیل خان کو زخمی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا جارہا تھا لیکن وہ موقع پر ہی دم توڑ چکے تھے۔پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ابتدائی شواہد حاصل کرلئیے ہیں ۔پولیس کو امید ہے کہ وہ اس حوالے سے جلد تفتیش مکمل کرکے قاتلوں تک پہنچ جائے گی۔