” ن لیگ نے ہماری ہر ضرورت پوری کی اور ہمیں یہ چیز فراہم کی تاکہ۔۔۔ٗٗ پاک فوج نے سب سے بڑااعلان کر دیا ، تمام افواہیں دم توڑ گئیں

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ن لیگ نے پاک فوج کی ہر ضرورت پوری کی ہے اور سرحد محفوظ بنانے کیلئے رقم فراہم کی اور دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کی منظوری اور مکمل تعاون فراہم کیا۔ تبدیلی کے سال سے متعلق میری ٹوئٹ کو غلط معنوں میں لیا گیا۔

لندن میں صحافیوں سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہناتھا کہ ن لیگ کی حکومت نے ہماری ہر ضرورت پر توجہ دی اور سرحد محفوظ بنانے کے لیے رقم فراہم کی، ن لیگ کی حکومت نے عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن کی منظوری دی اور مکمل تعاون کیا۔

پاک فوج کے ادارہ تعلقات عامہ کے ترجمان کا کہناتھا کہ انٹرنیشنل میڈیا میں پاکستان سے متعلق مثبت خبروں کو اجاگر نہیں کیا جاتا، فاٹا اصلاحات پر مغربی میڈیا میں ایک بھی بامقصد خبر نہیں دیکھی گئی، مغربی میڈیا میں ہمیشہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر مبنی الزامات لگائے جاتے رہے۔

میجر جنرل آصف غفور نے گفتگو کے دوران کہا کہ فوج اور پولیس دہشتگردوں کے خلاف کئی سالوں سے لڑ رہی ہیں اور فوج دہشتگردوں سے لڑسکتی ہے لیکن یہ کام پولیس ہے ، سرحد پر باڑ دو ملکوں کے درمیان تقسیم نہیں ہے ،ہم اپنی سرحد کھلی نہیں چھوڑ سکتے ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پہلے 2 سے 3 دھماکے معمول ہوتے تھے،

کراچی میں بھی جرائم میں کمی آئی ہے، بیورو کریسی اور دیگر اداروں نے کراچی کے امن کے لیے مل کر کام کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں معاشرے کے ہر طبقے نے حصہ لیا اور پاکستان میں امن و استحکام کے لیے 76 ہزار جانیں دی گئیں۔ میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاکستان میں عام انتخابات انتہائی شفاف اور آزاد تھے۔

،عام انتخابات میں فوج نے ممکن بنایا کہ ہر شخص اپنی مرضی کے مطابق ووٹ دے، پاکستان کے متعدد حصوں سے ریکارڈ ووٹرز ٹرن آؤٹ رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ جولائی میں ہونے والے عام انتخابات میں ووٹرز نے اپنی مرضی سے ووٹ دیے، کسی کو نہیں کہا گیا کہ کس کو ووٹ دینا ہے اور کس کو نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آزادی اظہار رائے موجود ہے، دھاندلی کے الزامات لگائے گئے لیکن کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا۔میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ تبدیلی کے سال سے متعلق میری ٹوئٹ کو غلط معنوں میں لیا گیا۔ بھارت کے جعلی سرجیکل سٹرائیک کے دعوے پر پاک فوج کے ترجمان کا کہناتھا کہ سرجیکل سٹرائیک صرف دیومالائی کہانی ہے۔

اور اس حوالے سے بھارت جھوٹ بول رہاہے ۔ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی مہم جوئی کی گئی تو 10 گنا زیادہ طاقت سے جواب کی صلاحت رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی مہم جوئی کے جواب میں پاکستان کی طاقت پر کوئی شک نہیں ہونا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ آج یہ فوج ماضی کی طرح نہیں، فوج میں زیادہ تر افسران وہ ہیں جو جنگیں لڑ چکے ہیں۔