’’آ گئی وہ خبر جس کا سب کو انتظار تھا ‘‘ نیا پاکستان گھر سکیم کے تحت گھر کی قیمت کیا ہوگی ؟ ڈائون پیمنٹ کتنی اور ماہانہ کتنے ہزار قسط بھرنی ہوگی ؟ تفصیلات جاری کر دی گئیں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نیا پاکستان گھر سکیم کے تحت گھر کی قیمت کیا ہوگی ؟ ڈائون پیمنٹ کتنی اور ماہانہ کتنے ہزار قسط بھرنی ہوگی ؟ تفصیلات جاری کر دی گئیں ۔ ماہر اقتصادیات ڈاکٹر فرخ سلیم کا کہنا ہے کہ حکومت کی نیا پاکستان گھر سکیم کے تحت گھروں کی کل قیمت اور ماہانہ قسطوں کی تفصیلات جاری کردی گئیں،۔

حکومت سکیم کے تحت تعمیر ہونے والے گھر کی کل قیمت 15 لاکھ روپے ہوگی، جبکہ ماہانہ قسط 12 ہزار روپے تک ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے تعمیر کیے جانے والے نیا پاکستان گھر سکیم کے تحت گھروں کی کل قیمت اور ماہانہ قسطوں کی تفصیلات جاری کردی گئی ہیں۔ اس حوالے سے حکومت کے خصوصی مشیر ڈاکٹر فرخ سلیم کی جانب سے بتایا گیا ہے۔

کہ حکومت سکیم کے تحت تعمیر ہونے والے گھر کی کم سے کم کل قیمت 15 لاکھ روپے ہوگی۔ ڈاکٹر فرخ سلیم بتاتے ہیں کہ نیا پاکستان گھر سکیم کے تحت گھروں کی کم سے کم ماہانہ قسط 12 ہزار روپے تک ہوگی۔ جبکہ ڈاون پے منٹ ڈیڑھ لاکھ روپے تک ہوگی۔ واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے 50 لاکھ سستے گھروں کی تعمیر کا پراجیکٹ عوام میں خوب پذیرائی حاصل کر رہا ہے۔

نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے پہلے روز 1 لاکھ 25 ہزار افراد نے رجسٹریشن کے لیے فارم ڈاؤن لوڈ کئے ۔ نادرا ترجمان کے مطابق نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام رجسٹریشن کے مرحلے میں پہلے دن ہی عوام کی طرف سے شاندار پذیرائی حاصل ہوئی۔ رجسٹریشن مرحلہ 7 اضلاع بشمول اسلام آباد، کوئٹہ، گلگت، مظفرآباد، سوات، فیصل آباد اور سکھر میں شروع کیا گیا ہے ۔

اس سے قبل دو روز قبل وزیراعظم عمران خان نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم اتھارٹی کے قیام کا اعلان کیا تھا۔ نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم میں رجسٹریشن کا فارم بھی نادار کی ویب سائٹ پر اپلوڈ کر دیا گیا جس میں اسکیم سے متعلق دیگر معلومات بھی فراہم کی گئی ہیں۔ اسکیم کے تحت پاکستانیوں کا اپنا گھر بنانے کا خواب آسان اقساط اور مناسب قیمت میں پورا ہو گا۔رجسٹریشن کے لیے فارم 22 اکتوبر سے 21 دسمبر 2018 تک مختص کردہ ضلعی ہاؤسنگ پروگرام آفس میں جمع کروائے جا سکیں گے۔رجسٹریشن فارم کی فیس 250 رکھی گئی ہے۔