نیا پاکستان ہاﺅسنگ پروگرام کے تحت فارم ملنے کا آغاز ہو گیا ، پہلے ہی گھنٹے میں 62 ہزار فارم ڈاﺅن لوڈ ہوئے

نیا پاکستان ہاﺅسنگ پروگرام کے تحت فارم ملنے کا آغاز ہو گیا ، جس کی قیمت 250 روپے مقرر کر دی گئی ہے اور یہ فارم قومی شناخت کے ادارے نادرا کی ویب سائٹ سے ڈاﺅن لوڈ کئے جا سکتے ہیں ۔ ترجمان نادرا کے مطابق اب تک 174 ممالک سے 2 لاکھ افراد نے ویب سائٹ پر رسائی حاصل کی ، ایک سکینڈ میں 10 ہزار ہٹس موصول ہو رہی ہیں ۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ویب سائٹ عارضی طور پرمتاثر ہوئی ، پہلے گھنٹے میں 62 ہزار فارم ڈاﺅن لوڈ ہوئے ہیں ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی جانب سے” نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی ” کے اعلان کے بعد رجسٹریشن فارم نادرا ویب سائٹ پرجاری کردیا گیا ہے ۔ فارمز22 اکتوبرسے 21 دسمبر تک جمع کروائے جا سکیں گے ، پہلے مرحلہ میں 7 اضلاع میں پراجیکٹ شروع کیا جا رہا ہے ، جن میں اسلام آباد ، سکھر، گلگت ، مظفر آباد ، کوئٹہ ، سوات اور فیصل آ باد شامل ہیں ۔