قومی اسمبلی کے باہر شاہراہ دستور پر اپوزیشن ارکان نے دھرنا دیدیا ، دھرنے میں پیپلز پارٹی کے ارکان شامل نہیں ہوئے

قومی اسمبلی کے باہر شاہراہ دستور پر اپوزیشن ارکان نے دھرنا دے دیا ۔ شہباز شریف کی گرفتاری اور قومی اسمبلی کا اجلاس نہ بلانے پر قومی اسمبلی کے باہر اپوزیشن کا اجلاس جاری ہے اور قومی اسمبلی کے باہر شاہراہ دستور پر ہی اپوزیشن ارکان نے دھرنا دے دیا ہے ۔ دھرنے اور علامتی اجلاس میں مسلم لیگ (ن) اور اس کی ہم خیال جماعتیں شریک ہیں جبکہ اپوزیشن کے دھرنے میں پیپلز پارٹی ارکان شامل نہیں ۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما عثمان کاکڑ کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں اور قومی اسمبلی کا اجلاس نہ بلانے پر اپوزیشن نے احتجاج کا فیصلہ کیا ہے ۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے پارٹی صدر میاں شہباز شریف کی گرفتاری کیخلاف قومی اور پنجاب اسمبلی کا اجلاس فوری طور پر طلب کرنے کا مطالبہ کیا تھا ۔