سر کاری ملا زمین کی مو جیں ختم ، بری خبر آگئی بڑی پابندی عائد ، حکومت نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا

لاہور(نیوزڈیسک) پنجاب حکومت نے اساتذہ سمیت تمام سرکاری ملازمین کے ضمنی انتخاب میں سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ پنجاب حکومت نے اساتذہ کے سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر پابندی کا مراسلہ تمام ڈسٹریکٹ ایجوکیشن افسران کو جاری کر دیا گیا ہے۔جاری کیے گئے مراسلے کے مطابق 2018 کے ضمنی انتخاب میں کوئی ہیڈماسٹر یا استاد کسی بھی قسم کی سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لے گا ۔

جبکہ کسی بھی انتخابی امیدوار کے ساتھ تصویر اور کارنر میٹنگ میں جانے پر بھی پابندی ہو گی۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اپنا گھر، پلاٹ یا کوئی اور جگہ کسی سیاسی سرگرمی کےلئے دینے پر بھی پابندی ہو گی اور اگر کوئی استاد سیاسی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا تو اس کےخلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔واضح رہے کہ ملک بھر میں ضمنی انتخاب 14 اکتوبر کو ہو رہے ہیں۔