اگلی وزیراعظم مریم نواز! نواز شریف کو بہت بڑی خوشخبری سنا دی گئی

لاہور(نیوزڈیسک) مریم نواز کے وزیراعظم بننے کی پیشن گوئی کر دی گئی، سینئر صحافی و تجزیہ کار سہیل وڑائچ کے مطابق نواز شریف کی صاحبزادی کا سیاسی مستقبل روشن ہے، جو مشکل کاٹتا ہے اقتدار بھی اسی کو ملتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے سیاسی مستقبل کے حوالے سے معروف اور سینئر صحافی و تجزیہ کار سہیل وڑائچ کی جانب سے بڑا دعویٰ کیا گیا ہے۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل وڑائچ کا کہنا تھا کہ مریم نواز کا سیاسی مستقبل روشن ہے۔ سہیل وڑائچ کہتے ہیں کہ مریم نواز پاکستان کے مستقبل کی وزیراعظم ہیں۔ سہیل وڑائچ کی رائے میں جو مشکلات کاٹتا ہے، اقتدار بھی اسی کو ملتا ہے۔ ماضی میں بے نظیر بھٹو اور دیگر کی ایسی مثالیں موجود ہیں۔سہیل وڑائچ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف زرداری بھی کئی سال تک جیل میں رہے، ۔

لیکن پھر وہ بعد میں پاکستان کے صدر بن گئے۔سہیل وڑائچ کا کہنا ہے کہ اسی لیے ان کی رائے میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا سیاسی مستقبل بہت شاندار ہو گا۔ مریم نواز کو اس وقت جیل کی سزا اور دیگر مشکلات سے گھبرانا نہیں چاہیئے۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو پاناما کیس کے سلسلے میں جولائی کے ماہ میں جرم ثابت ہونے پر احتساب عدالت کی جانب سے 7 سال جیل کی سزا سنائی گئی تھی۔مریم نواز راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید کی سزا کاٹ رہی ہیں۔ تاہم ان کی والدہ بیگم کلثوم نواز کی وفات کے بعد انہیں کچھ روز کیلئے پیرول پر رہائی ملی جس کے بعد سے وہ اس وقت اپنی خاندانی رہائش گاہ جاتی امراء میں موجود ہیں۔ مریم نواز اور ان کے والد نواز شریف کی پیرول پر رہائی پیر کے روز ختم ہو جائے گی۔