کلثوم نواز کی نماز جنازہ مولانا طارق جمیل پڑھائیں گے یا نہیں؟ حقیقت سامنے آگئی

لاہور (نیوزڈیسک )سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی نماز جنازہ کل جاتی امراءمیں شام پانچ بجے ادا کی جائے گی اور ان کی نماز جنازہ مولانا طارق جمیل پڑھائیں گے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ کلثوم نواز کی نماز جنازہ جاتی امراءمیں شریف میڈیکل سٹی میں شام پانچ بجے ادا کی جائے گی جبکہ قل خوانی اتوار کے روز عصر سے مغرب تک جاتی امراءمیں ہو گی ۔دوسری جانب ن لیگ کے رہنما مرزا جاوید کا کہنا تھاکہ کلثوم نواز کی نماز جنازہ مولانا طارق جمیل پڑھائیں گے ۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور نوازشریف کے بھائی شہبازشریف بیگم کلثوم نواز کی میت لینے کیلئے لندن پہنچ گئے ہیں ۔لندن کے مقامی وقت کے مطابق کلثوم نواز کی نماز جنازہ ریجنٹ پارک اسلامک سینٹر میں ادا کی جائے گی ، جس میں شہبازشریف ، حسن ، حسین سمیت دیگر خاندان کے اراکین شرکت کریں گے ۔