یا اللہ اپنا رحم کر والدہ کے انتقال کی خبر مریم نواز سے برداشت نہ ہوئی

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) جیل میںقید شریف خاندان پر بیگم کلثوم نواز کی خبر قیامت بن کر ٹوٹی ہے۔ پورا شریف خاندان اس وقت رنج و غم کی کیفیت میں مبتلا ہے ۔ اڈیالہ جیل کے ذرائع نے بتایا ہے کہ مریم نواز اپنی والدہ کے انتقال کی خبر سن کر خود پر قابو نہیں پارہیں اور نوازشریف ، شہباز شریف اور کیپٹن (ر) صفدر مسلسل انھیں سنبھالنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ مریم نواز بار بار کہہ رہی ہیں کہ فون کال پر انھیں ان کی مرحومہ والدہ کا چہرہ کیوں نہیں دکھا یا گیا۔مریم نواز والدہ سے ملے 2 ماہ ہو جانے اور بات نہ ہونے کا بار بار تذکرہ کر رہی ہیں۔