محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ،یکم محرم الحرام کب ہوگی؟محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

لاہور (این این آئی) محرم الحرام 1440 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پرسوں (پیر ) 10 ستمبر کو کراچی میں طلب کرلیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق نئے اسلامی سال کا آغازمحرم الحرام کے مہینے سے ہوتا ہے، محرم کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے10 ستمبر بروز پیر کو کراچی میں اجلاس طلب کیا ہےجبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس لاہور، کوئٹہ اورپشاورمیں ہوں گے، محکمہ موسمیات کے نمائندے بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پیرکے روزمحرم الحرام کا چاند نظرآنے کے قوی امکانات ہیں تاہم اس کا حتمی اور شرعی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان کریں گے۔یکم محرم الحرام گیارہ ستمبر کو متوقع ہے۔