بریکنگ نیوز پاکستانیوں کیلئے سب سے بڑی خبر ۔۔ مریم نواز اور نواز شریف کی رہائی بارے دھماکہ خیز خبر آگئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانیوں کیلئے سب سے بڑی خبر ۔۔ مریم نواز اور نواز شریف کی رہائی بارے دھماکہ خیز خبر آگئی ۔مسلم لیگ ن نے قائد نواز شریف انکی صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی رہائی کیلئے تحریک چلانے کا اعلان کر دیا ہے، منصوبہ بندی شروع۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے قائد نواز شریف انکی صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی رہائی کیلئے تحریک چلانے کا اعلان کر دیا ہے اور اس حوالے سے منصوبہ بندی بھی شروع کر دی گئی ہے۔ اس حوالے سے مسلم لیگ ن کے سینیٹر چوہدری تنویر کی رہائش گاہ پر این اے 60کے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں منعقدہ ورکرزسے خطاب کرتے ہوئے لیگی رہنمائوں نے اعلان کیا ہے کہ بہت جلد نواز شریف کی رہائی کیلئے تحریک شروع کر دی جائیگی، رہنمائوں کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو سزا ملک کی ترقی کے خلاف سازش ہے اور ان کی رہائی کیلئے لانگ مارچ سے بھی گریز نہیں کیا جائےگانوازشریف نے ملاقات کے دوران حکم دیاہے کہ راولپنڈی کے حلقہ این اے60 کا الیکشن مسلم لیگ ن کی عزت اوروقار کاالیکشن ہے مسلم لیگی کارکن اورعوام سجاد خان کوکامیاب کروا کریہ ثابت کردیں کہ راولپنڈی مسلم لیگ ن کاگڑھ ہے۔