پاکستان میں تیار ہونے والی سستی ترین گاڑی کو مارکیٹ میں پیش کرنے کی تیاریاں مکمل

لاہور (اُردو نیوز ڈیسک) پاکستان میں تیار ہونے والی سستی ترین گاڑی کو مارکیٹ میں پیش کرنے کی تیاریاں مکمل، یونائیٹڈ آٹوز کی 800 سی سی انجن حامل کی کار براوو کو 8 ستمبر کے روز پاکستانی آٹو مارکیٹ میں فروخت کیلئے پیش کر دیا جائے گا، قیمت 6 سے 7 لاکھ روپے کے درمیان ہونے کا امکان۔ پاک ویلز کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق یونائیٹڈ آٹوز کی آئندہ ہیچ بیک براوو کو 8 ستمبر 2018ء کو مارکیٹ میں جاری کی جا رہی ہے۔

اب تک 800cc کے زمرے میں کوئی مقامی ادارہ مقامی صارفین کی ضروریات پوری کرنے کے لیے کوئی گاڑی تیار نہیں کر رہا ہے اور عوام کے پاس زمانہ قدیم کی سوزوکی مہران خریدنے کے سوا کوئی آپشن نہیں۔ یونائیٹڈ آٹوز کے ایک عہدیدار کے مطابق آنے والی ہیچ بیک میں ایسی خصوصیات شامل ہیں جو مقامی ہیچ بیکس میں موجود نہیں۔

توقع کی جا رہی ہے کہ یونائیٹڈ براوو ریئر پارکنگ کیمرا، سیٹ بیلٹ وارننگ انڈیکیٹر، پاور ونڈوز، ٹچ اسکرین انفوٹینمنٹ سسٹم وغیرہ سے لیس ہوگی۔

اگر ایسا ہوا تو کو قیمت اور اتنے زیادہ فیچرز کی وجہ سے یہ دیگر گاڑیوں کو یقیناً شکست دے گی۔ گزشتہ کئی سال سے عوام اس قسم کی گاڑی کا انتظار کر رہے تھے، جو مناسب قیمت کے ساتھ اچھے فیچرز پیش کرے۔ ذرائع کے مطابق یونائیٹڈ براوو کی ممکنہ قیمت 7 سے 8 لاکھ روپے کے درمیان ہوگی۔ کمپنی حکام کو امید ہے کہ یونائیٹڈ براوو مارکیٹ میں آتے ہی بے پناہ مقبولیت حاصل کر لے گی۔