پاکستان میں گستاخانہ خاکوں کیخلاف احتجاج رنگ لے آیا ، ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ منسوخ کردیا گیا

پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کیخلاف احتجاج کے بعد ڈچ حکومت نے ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ منسوخ کردیا ہے اور اس حوالے حکومت کی جانب سے تحریری حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے ۔ امریکی نیوز ایجنسی کے مطابق ہالینڈ کے پارلیمنٹرینزنے گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ منسوخ کردیا ہے اور اس حوالے سے حکومت کی جانب تحریری حکم نامہ بھی جاری کردیا گیا ہے ۔ نیوز ایجنسی کے مطابق ڈچ حکومت کی جانب سے یہ حکم پاکستان میں مسلمانوں کی شدید احتجاج کے باعث جاری کیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ تحریک لبیک سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کی جانب سے ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف ہزاروں فرزندان اسلام پر مشتمل لانگ مارچ اسلام آباد کی طرف جاری ہے جو اس وقت راولپنڈی پہنچ چکا ہے ۔ علامہ خادم حسین رضوی کا مطالبہ ہے کہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر ڈچ سفیر کو ملک بدر کرکے پاکستانی سفیر کو واپس بلایا جائے جبکہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے بھی ہالینڈ میں ہونیوالے اسے گھناﺅنے اقدام کیخلاف مذمتی ویڈیو بیان جاری کیا جا چکا ہے جس میں وہ اس معاملہ پراقوام متحدہ میں احتجاج کرنے کا اعلان کر چکے ہیں ۔