کیا ہونیوالا ہے ۔۔۔ وزیراعظم عمران خان نے کابینہ کا پہلا اجلاس آج طلب کرلیا، دھماکہ خیز خبر آگئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس وزیراعظم سیکریٹریٹ میں آج طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم سیکریٹریٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کابینہ کا پہلا اجلاس آج طلب کرلیا۔ وزرا اورمشیروں کے نوٹیفکیشن کے بعد کابینہ اجلاس ہوگا۔اجلاس میں وزیراعظم 100 روزہ پلان پرعملدرآمد کی حکمت عملی وضع کریں گے، اجلاس میں گڈ گورننس سے متعلق امور کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔وزیراعظم کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اداروں میں اصلاحات کے معاملے پر بھی غور کیا جائے گا، سرکاری محکموں میں اخرجات کم کرنے پربھی گفتگو ہوگی۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی 21 رکنی کابینہ آج حلف اٹھائے گی، کابینہ میں 16 وزرا اور 5 مشیر شامل ہیں۔ وفاقی وزرا آج ایوان صدر میں اپنے عہدے کا حلف لیں گے۔