عمران خان کو وزیراعظم بنتے ہی تُرک صدر رجب طیب اردگان کی طرف سے مبارکباد کا پیغام اور تُرکی سے اظہاریکجہتی کرنے پر شکریہ

عمران خان کے وزیر اعظم منتخب اور حلف اٹھانے کے بعد ملکی و غیرملکی رہنماؤں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے ۔ سرکاری ٹی وی کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم منتخب ہونے پر ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے عمران خان کے نام تہنیتی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ برادر ملک پاکستان کے وزیر اعظم منتخب ہونے پر عمران خان کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں ، یقین ہے آپ کے دور اقتدار میں دو طرفہ تعلقات مزید بہتر ہوں گے ، ترکی کے حالیہ مشکل حالات میں آپ نے جس طرح اظہار یکجہتی کیا وہ قابل ستائش ہے ، امید ہے کہ آپ کی قیادت میں پاکستان ترکی تعلقات نئی بلندیوں کو چھوئیں گے ۔