وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اپنی کابینہ کو حتمی شکل دے دی ، کابینہ کی تفصیل ملاحظہ کریں

ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کی حتمی تشکیل دے دی گٗی جس کی عمران خان نے منظوری دے د ی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کے ارکان اور محکموں کے بارے میں غور کو مکمل کر لیا ہے جس کے بعد انہوں نے 20 رکنی کابینہ کی منظوری دے د ی ، وفاقی کابینہ میں 15 وزرا اور 5 مشیرہوں گے ، وفاقی کابینہ پیرکی صبح عہدے کا حلف اٹھائیں گے ۔ ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری نے کہا کہ ایم کیوایم کے سینیٹر فروغ نسیم کو قانون و انصاف اور خالد مقبول صدیقی کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت دی گئی ہے ۔

اس کے علاوہ چوہدری طارق بشیر چیمہ وزیر سیفران ، نورالحق قادری وزیر مذہبی امور، شیریں مزاری وزیر انسانی حقوق ، غلام سرور خان وزیر پیٹرولیم ڈویڑن ، زبیدہ جلال وزیر دفاعی پیداوار، فواد چوہدری وزیر اطلاعات ، عامر محمود کیانی وزیر قومی ہیلتھ سروس ریگولیشن اینڈ کوارڈینیشن ، شاہ محمود قریشی وزیر خارجہ ، سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویزخٹک وزیر دفاع ، اسد عمر وزیر خزانہ ، شیخ رشید وزیر ریلوے ، فہمیدہ مرزا وزیر بین الصوبائی رابطہ اور شفقت محمود کو وزیر فیڈرل ایجوکیشن پروفیشنل ٹریننگ کی وزارت دی گئی ۔

جبکہ وزیر اعظم کے مشیران میں شہزاد ارباب مشیر اسٹیبلشمنٹ ، عبدالرزاق داؤد کامرس اینڈ انڈسٹری ، ڈاکٹر عشرت حسین انسٹی ٹیوشنل ریفارمز، امین اسلم ماحولیات اور ظہیر الدین بابر کو پارلیمانی امور کے مشیر ہوں گے ۔ واضح رہے وزیراعظم کے قوم سے خطاب کے حوالے سے حتمی شیڈول تیار ہوگیا ہے ، ممکنہ طور پر وزیراعظم اپنی کابینہ کا اعلان کرنے کے بعد رات 8 بجے قوم سے خطاب کریں گے ، جس میں حکومت سازی کے حوالے سے قوم کو اعتماد میں لیں گے ۔