وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد عمران خان کو پہلاٹیلی فون، کس نے کیا بادشاہ کا نام جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے نومنتخب وزیراعظم پاکستان عمران خان کو فون کرکے مبارکباد دی، دونوں رہنماؤں نے گفتگو کے دوران پاک برطانیہ انسداد منی لانڈرنگ کیلئے مشترکہ اقدامات پر اتفاق کیا۔

نومنتخب وزیراعظم پاکستان عمران خان کو برطانوی ہم منصب تھریسا مے نے فون کرکے مبارکباد دی، اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا، دونوں رہنماؤں میں گفتگو کے دوران پاک برطانیہ انسداد منی لانڈرنگ کیلئے مشترکہ اقدامات پر اتفاق کیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ ترقی پذیر ممالک کیلئے سنگین مسئلہ ہے، منی لانڈرنگ کے انسداد کیلئے برطانیہ سے اشتراک کے خواہاں ہیں۔

تھریسا مے کہتی ہیں کہ پاک برطانیہ تعلقات کے مزید فروغ کیلئے پرعزم ہیں، دوطرفہ اشتراک عمل کی نئی راہیں کھولنے کیلئے تیار ہیں، نئی حکومت کی مکمل معاونت کریں گے۔