کپتان نے لیڈر ہونے ثبوت دیدیا!! عمران خان کا کامیاب ہوتے ہی ایک اور شاندار کارنامہ ایسا کام کر دیکھایا جو پچھلے تیس سال سے کوئی بھی حکومتی جماعت نہ کر سکی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ آج اوورسیز پاکستانیوں کیلئے بڑا دن ہے ،سپریم کورٹ نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیدیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چودھری نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملنے پر مبارکباد دیتے ہوئے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آج تارکین وطن پاکستانیوں کیلئے بڑا دن ہے،ملک کی عدالت عظمی نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیدیا۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اوورسیز پاکستانیوں کیلئے کوشش کامیاب ہو گئیں ۔

سپریم کورٹ نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دے دیا ہے اور اس حوالے سے عبوری حکم جاری کر دیا ہے۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں خصوصی بنچ نے یہ حکم پاکستان کے ممکنہ وزیر اعظم اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے علاوہ اوورسیز پاکستانیوں کی مختلف ایسوسی ایشنوں کی طرف سے دائر درخواستوں پر جاری کیا ہے۔

عدالت نے ضمنی انتحابات میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کی اجازت دے دی ہے۔

چیف جسٹس پاکستان نے حکم جاری کیا ہے کہ الیکشن کمشن نادرا کی معاونت سے فول پروف انتظامات کو یقینی بنائے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ انٹرنیٹ ووٹنگ کے انتحابی نتائج حتمی نتائج میں شامل ہوں گے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ کسی بھی حلقے کے نتائج میں ابہام ہونے کی صورت میں اوورسیز ووٹ علیحدہ کئے جائیں گے اور آئی ووٹنگ کے انتحابی نتائج کو پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے۔

چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ آج اوورسیز پاکستانیوں کو بہت مبارک ہو ،اوور سیز پاکستانیوں کے ووٹ ڈالنے کے حق کو تسلیم کر لیا گیا ، اب عملدرآمد کا معاملہ ہے، انتخابات کروانا الیکشن کمیشن کی ذمہ ہے داری ہے، پائلٹ پراجیکٹ کو الیکشن کمیشن کے قوائد اور آپریشن پلان کے تحت مکمل کیا جائے۔

چیف جسٹس نے مزید ریمارکس دیئے کہ پائلٹ پراجیکٹ بنانے پر الیکشن کمیشن اور نادرا کے مشکور ہیں ، نادرا پائلٹ پراجیکٹ کے انتحابی عمل کو فول پروف بنانے کے لیے الیکشن کمیشن کی معاونت کرے ، تجرباتی نفاذ کا مقصد یہ نہیں کہ اس کے نتائج کو نظر انداز کر دیا جائے ۔ انتخابی نتائج کی درستگی سے متعلق تمام نتائج پارلیمنٹ کے سامنے رکھے جائے

تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ آج اوورسیز پاکستانیوں کیلئے بڑا دن ہے ،سپریم کورٹ نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیدیا۔

سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چودھری نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ آج تارکین وطن پاکستانیوں کیلئے بڑا دن ہے،ملک کی عدالت عظمیٰ نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیدیا۔

ان کا کہناتھا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اوورسیز پاکستانیوں کیلئے کوشش کامیاب ہو گئی ۔