اگر عمران خان وزیراعظم بن گیا تو میں چوک میں کھڑے ہو کر خود کو گولی ماروں گا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان آج قائد ایوان کا انتخاب لڑنے جا رہے ہیں اور متوقع طور پر انہیں پاکستان کا اگلا وزیراعظم قرار دیا جا رہا ہے۔ عمران خان قائد ایوان کا انتخاب جیتنے کے بعد کل پاکستان کے 22ویں وزیراعظم کا حلف ایوان صدر میں ایک سادہ اور پروقار تقریب میں اٹھائیں گے۔ ایسے موقع پر سوشل میڈیا پر پیپلزپارٹی رہنما اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے بھائی راجہ جاوید اشرف کی ایک جلسہ میں تقریر کی ویڈیووائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے اعلان کیا تھا کہ اگرعمران خان وزیراعظم بن گئے تو میں چوک میں کھڑے ہو کر خود کو گولی مار لوں گا۔ اس ویڈیو میں راجہ جاوید اشرف کا کہنا تھا کہ عمران خان تبدیلی لانے کی بات کرتا ہے بتائے کہ اس سے پہلے اس نے کیا تبدیلی لائی۔ راجہ جاوید اشرف نے اس موقع پر کہا کہ میں قسم کھاکر اللہ کو حاضر ناظر جان کر کہتا ہوں کہ عمران خان 100مرتبہ بھی پیدا ہو کر آجائے تب بھی وہ پاکستان کا وزیراعظم نہیں بن سکتا۔