جیسے ہی عمران خان قومی اسمبلی پہنچے تو ایسا کام ہوگیا کہ انہیں شدید غصہ آگیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی میں آج وزیراعظم کا انتخاب ہونے جارہاہے اور اس کی کارروائی دیکھنے کیلئے مہمانوں کا رش اتنا زیادہ ہو گیا کہ انتظامیہ کیلئے لوگوں کو سنبھالنا مشکل ہو گیا اور جب عمران خان کی پارلیمنٹ پہنچے تو وہ بھی رش میں پھنس گئے اور دھکم پیل کا سامنا کرنا جس پر عمران خان نے شدید برہمی کا اظہار کیا ۔اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما نعیم الحق نے ایس پی سیکیورٹی سے رابطہ کیا اورتحفظات سے آگاہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس کچھ ہی دیر میں شروع ہونے والا ہے جبکہ لوگوں کی بڑی تعداد اس وقت پارلیمنٹ کے باہر موجود ہے جبکہ مہمانوں کے زیادہ رش کے باعث مہمانوں کی گیلری کے دروازے بند کر دیئے گئے جس کے باعث لوگوں نے پریس گیلری میں گھسنے کی کوشش کی اور جب صحافیوں کی جانب سے روکا گیا اور ان سے کہا گیا کہ آپ یہاں پر داخل نہیں ہوسکتے جس پر لوگوں کی جانب سے کہا گیا کہ ہمارے پاس پارلیمنٹ کا کارڈ موجود ہے ۔تاہم دھکم پیل ہوئی اور بڑی تعداد میں پی ٹی آئی کے کارکنان پریس گیلری میں داخل ہو گئے اور تلخ کلامی کے بعد ہاتھاپائی ہوئی اور توڑ پھوڑ بھی کی گئی تاہم صحافیوں نے سیکیورٹی عملے سے گزارش کی جس کے بعد انہیں باہر نکالا گیا ۔