عمران خان نے لیڈر ہو نے کا ثبو ت دیدیا وزیر اعظم ہاؤس میں پہنچنے والی 6 لگژری گاڑیوں کی نیلامی کا فیصلہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وزیراعظم ہاؤس پہنچنے والی 6 لگژری گاڑیوں کو نیلام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کے مطابق ان چھ گاڑیوں کو اگلے ماہ نیلامی کے لیے پیش کیا جائے گا۔ ان گاڑیوں کی نیلامی کا فیصلہ خود پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کیا۔ اور اس نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم کو عوام کی فلاح و بہبود کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ان گاڑیوں کو سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے دور میں آرڈر کیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ وزارت عظمیٰ کے عہدے کی حلف برداری کی تقریب ابھی ہوئی نہیں لیکن 6 مرسڈیز ایس 600 گاڑیاں کو گذشتہ ہفتے ہی وزیراعظم ہاؤس پہنچا دیا گیا ۔ یہ تمام گاڑیاں بم پروف ہیں، اور ایک گاڑی کی قیمت تقریباً 18 کروڑ روپے ہے۔ان گاڑیوں کے ساتھ ایک بی ایم ڈبلیو ایم 760 گاڑی بھی وزیراعظم ہاؤس پہنچا دی گئی ہے۔