” عمران خان نے حلقے کھولنے کا ضرور کہا تھا لیکن یہ نہیں کہ۔۔۔“کپتان کے وکیل بابر اعوان نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو جائیں گے

لاہور (نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ نے عمران خان کی حلقہ این اے 131 میں دوبارہ گنتی کے خلاف درخواست کو منظور کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کر دیاہے تاہم سپریم کورٹ کے باہر میڈیا کے سامنے کپتان کے وکیل بابر اعوان نے ایسی منطق پیش کر دی کہ سن کر آپ کیلئے ہنسی روکنا ناممکن ہو جائے گا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وکیل بابر اعوان سے جب صحافیوں نے سپریم کورٹ کے باہر گفتگو کرنے کی کوشش کی اور سوا ل کیا کہ ” آپ کے پارٹی چیئرمین نے کہا تھا کہ جونسے حلقے کھولنے کا کہیں گے ہم کھول دیں گے ؟“

جس پر بابر اعوان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” عمران خان نے حلقے کھولنے کا ضرور کہا تھا لیکن دوبارہ گنتی کا نہیں ۔ واضح رہے کہ عمران خان نے سعد رفیق کو 680 ووٹوں سے شکست دی تھی جس کے بعد ن لیگی رہنما ن نے مسترد شدہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست دی جس میں لیڈ کم ہو کر 608 رہ گئی ۔ اس کے بعد سعد رفیق نے لاہور ہائیکورٹ میں دوبارہ گنتی کیلئے درخواست دی جسے عدالت نے منظو رکرتے ہوئے حلقے میں دوبار ہ گنتی کا حکم دیا تاہم پی ٹی آئی نے اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا جسے عدالت عظمیٰ نے منظور کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کر دیاہے ۔