نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصرالملک اور آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی پشاورمیں بلور ہاﺅس آمد ، شہید ہارون بلور کے اہل خانہ سے تعزیت

نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصرالملک اور آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ پشاورمیں بلور ہاﺅس پہنچ گئے اور انہوں نے شہید ہارون بلور کی شہادت پر اہل خانہ سے اظہار تعزیت بھی کیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصرالملک اور آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے لئے پشاور پہنچے تو اجلاس میں شرکت سے پہلے دونوں رہنما بلور ہاﺅس پہنچ گئے اور شہید ہارون بلور کی شہادت پران کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا جبکہ نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصرالملک اور آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی بلو ر ہاﺅس آمد کے موقع پر سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ۔ واضح رہے کہ پشاور میں اے این پی کی کارنر میٹنگ کے دوران خودکش حملے کے نتیجے میں پارٹی رہنما اور پی کے 78 سے اے این پی کے امیدوار بیرسٹر ہارون بلور سمیت 22 افراد شہید جبکہ 60 سے زائد زخمی ہوگئے تھے ۔