سرکاری ملازمین کیلئے بری خبر.. بڑی پابندی لگ گئی

سرگودھا(سی پی پی )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکشن 2018 کے لئے سرکاری ملازمین کی سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔زرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے جاری مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ الیکشن 2018 کے دوران کوئی بھی سرکاری ملازم نہ کسی سیاسی تقریب میں اور نہ ہی کسی سیاسی سرگرمی میں پاکستان کے آئین اور قانون کے مطابق حصہ لے سکتا ہے اگر کوئی سرکاری ملازم کسی سرگرمی میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف فوری کاروائی کی جائے گی۔اس سلسلہ میں عوام سے کہا گیا ہے کہ اگر کوئی سرکاری ملازم کسی سیاسی جماعت کی الیکشن سرگرمی میں مدد یا معاونت کرتے پایا جائے تو فوری علاقہ کے ریٹرنگ آفیسر یا الکشن کمشن کو مطلع کیا جائے۔اس فیصلہ کی روشنی میں بلدیاتی اداروں کے سربراہان پر بھی الیکشن امیدواروں کی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اور ایسے ادارہ سربراہان چئیر مین،وائس چئیرمین اور مئیر و ڈپٹی مئیر کی انتخابی سرگرمیاں عمل میں آنے پر ان کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔