بریکنگ نیوز بلاول بھٹو زرداری کیساتھ شخص کی انتہائی شرمناک نازیبا حرکت

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) بلاول بھٹو کیساتھ عبد اللہ شاہ غازی کے مزار پر نازیبا حرکت کرنے کی کوشش، پیپلز پارٹی کے چئیرمین دیگر رہنماوں کیساتھ مزار پر حاضری کیلئے پہنچے تو ایک شخص نے انہیں بوسہ دینے کی کوشش کی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں عام انتخابات کیلئے کی جانے والی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ اس سلسلے میں برسوں تک عوام کو اپنی شکل نہ دکھانے والے سیاستدانوں کو اب اچانک عوام سے رابطے بڑھانے کا خیال آگیا ہے۔جو سیاستدان غریب عوام کیساتھ بیٹھنا بھی اپنی توہین سمجھتے تھے، اب وہی سیاستدان ووٹ لینے کی خاطر عوام کیساتھ گھلنے ملنے کی کوششیں کرنے میں مصروف ہیں۔ اسی سلسلے میں سیاستدانوں کی جانب سے اب اچانک ملک کے مختلف علاقوں میں واقع صوفی بزرگوں کے مزاروں کا دورہ بھی شروع کردیا گیا ہے۔

کچھ روز سے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے اپنی اہلیہ کیساتھ پاکپتن میں حضرت بابا فرید گنج کے مزار پر حاضری کے کافی چرچے ہوئے ہیں۔ عمران خان پر تنقید کی جا رہی ہے کہ کیونکر انہوں نے مزار پر حاضری کے دوران سجدہ کیا، اسلام میں ایسا کرنا حرام ہے۔ جبکہ اب عمران خان کے بعد پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری بھی عبد اللہ شاہ غازی کے مزار پر حاضری دینے کیلئے پہنچ گئے۔ کراچی میں ساحل سمندر پر واقع عبد اللہ شاہ غازی کے مزار پر حاضری کیلئے بلاول بھٹو پارٹی کے دیگر رہنماوں کے ہمراہ پہنچے۔ بلاول بھٹو نے مزار پر پہنچ کر پھولوں کی چادر چڑھائی اور اور دعا بھی پڑھی۔ تاہم اس دوران بلاول بھٹو کو غیر متوقع صورتحال کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ ایک شخص کی جانب سے بلاول بھٹو کیساتھ عبد اللہ شاہ غازی کے مزار پر نازیبا حرکت کرنے کی کوشش کی گئی۔ ایک جیالے نے بلاول بھٹو کو اجرک پہناتے ہوئے انہیں قابل اعتراض طریوے سے بوسہ دینے کی کوشش بھی کی۔ تاہم بلاول بھٹو نے صورتحال کو فویر بھانپتے ہوئے اس شخص کو بوسا دینے سے روک دیا۔