ٹیرن وائٹ کا حقیقی والد کون ہے؟ عمران خان کے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان نے کپتان کو بے گناہ ثابت کر وا دیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک)ٹیرن وائٹ کا حقیقی والد کون ہے؟ عمران خان کے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان نے کپتان کو بے گناہ ثابت کر وا دیا.. عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے سیتا وائٹ کی بیٹی ٹیرن کے حوالے سے عدالت میں اپنے دلائل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ا س لڑکی کو اپنے والد کا پتہ تو ہونا چاہئے جبکہ امریکی عدالت کے فیصلے میں بچی کی والدہ اور خالہ کا نام لکھا ہو ا ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان کی کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف عبد الوہاب بلوچ کی درخواست پر سیتا وائٹ کی بیٹی ٹیرن کے حوالے دلائل دیتے ہوئے عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے کہا کہ یہ عمران عمران کہہ رہے ہیں لیکن امریکی عدالت کے فیصلے میں عمران خان کا نام تو کہیں نہیں لکھا ۔ انہوں نے کہا کہ لڑکی کواپنے والد کا تو پتہ ہونا چاہئے جبکہ فیصلے میں صرف بچی کی والدہ اورخالہ کانام ہے ۔ اس موقع پر بابر اعوان نے عدالت سے استفسار کیا کہ کیاآپ کے پاس کوئی تصدیق شدہ کاغذات ہیں؟جس پر جسٹس محسن اختر کا کہنا تھا کہ نہیں میرے پاس فوٹو کاپیا ں جس پر بابر اعوان نے دلائل میں کہا کہ کوئی تصدیق شدہ کاغذ بھی موجود نہیں ہے ۔ اس موقع پر درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ میں نے نہیں کہا کہ عمران خان فیصلے کے مطابق ٹیرن کوبیٹی مانیں یانہیں ۔. عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے سیتا وائٹ کی بیٹی ٹیرن کے حوالے سے عدالت میں اپنے دلائل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ا س لڑکی کو اپنے والد کا پتہ تو ہونا چاہئے جبکہ امریکی عدالت کے فیصلے میں بچی کی والدہ اور خالہ کا نام لکھا ہو ا ہے ۔