انا للہ و انا الیہ راجعون اچانک انتقال کی خبر نے پوری جمعیت علماء اسلام کو افسردہ کر دیا

ٹبی قیصرانی (نیوز ڈیسک) جمعیت علماء اسلام پنجاب کے سر پرست اعلیٰ اور مولانا فضل الرحمان کے استاد سابق امیر جمعیت علماء اسلام ڈیرہ غازیخان مولانا عبدالغفورگورمانی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ۔ ان کی عمر 80برس تھی۔نماز جنازہ میں ضلعی امیر مولانا جمال عبدالناصر ،مولانا عطا ا لرحمان،مولانا اقبال رشید ، مولانا امان اﷲ قیصرانی ، قاری رحمت اﷲ رحمانی ، مولانا حبیب الرحمان عثمانی ،مولانا محمد رمضان ، قاری سمیع اﷲ قریشی ، مولانا محمدعبدالقادرڈیروی ، مولانا رشید احمد شاہ جمالی ، حافظ حنیف دمانی ، عبدالغفور سبحانی ، مولانا عبدالغفور بلوچ ، مولانا غلام فرید قیصرانی ، مولانا عبدالمجید ، خواجہ شیر از محمود ، خواجہ محمد داؤد سلیمانی، اعجاز الرحمان کھتران ، عمر اصغر کھتران ، محبو ب عالم کھتران ،ملک منصور احمد ،طارق خان کھتران ،سردار اقبال خان قیصرانی، ممتاز احمد خان بھٹو ، انجینئر آفتاب رشید دستی، عبدالمجید لاشاری بلوچ، سجاد حسین دستی ، شعیب خان کھتران ،ارشد عباس شاہ ، فخرالاسلام پٹھان ، سید جواد حسین شاہ ، سردار میر بادشاہ قیصرانی، مقصود عالم خان قیصرانی، غلام مصطفی خان میرانی، حافظ طاہر قیصرانی، عبدالغفور کلاچی ، ڈاکٹر اسلم لنگاہ ، ڈاکٹر محمد ساجد قیصرانی ، ڈاکٹر ریاض احمد قیصرانی ،حاجی کوڑا خان لغاری، راناعبدالمنعم ، ملک بشیر احمد منگلہ،ملک اﷲ وسایا گھلو ، ڈاکٹر مجیب الرحمان قیصرانی ، ڈاکٹر اصغر خان لاشاری، ڈاکٹر شعیب خان میانہ ،قدرت اﷲ شفیع ، ڈاکٹر اعجاز میانہ ودیگرنے شرکت کی ۔نماز جنازہ مولانا رشید احمد شاہ جمالی نے پڑھائی ۔مرحوم کو جمعیت علماء اسلام کے پرچم میں لپیٹ کر دفن کیا گیا۔