اگر کتاب میں بلیک بیری کا مواد شامل ہو گیا تو کپتان کے علاوہ اور کس کس کی خیر نہیں ریحام خان کی کتاب کے حوالے سے اب تک کی سب سے دھماکے دار خبر آگئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ریحام خان کی کتاب کے حوالے ملکی سینئرصحافی اور تجزیہ کار جاوید چودھری نے اپنے کالم میں تحریر کیا ہے کہ ریحام خان کی کتاب تیار ہے‘ یہ انگریزی اور اردو دونوں زبانوں میں آئے گی‘ کیا اس نے اس کتاب میں عمران خان کے بلیک بیری کے پیغامات‘ تصویریں‘ فوٹیج اور ای میلز بھی شامل کی ہیں‘ یہ ایک بڑا سوال ہے‘ اس سوال کا جواب کتاب ہی دے سکتی ہے‘اگر بلیک بیری کا مواد کتاب میں شامل ہے تو پھر عمران خان کی ساکھ کو ٹھیک ٹھاک نقصان پہنچے گا اور ریحام نے اگر یہ مواد اپنی اگلی کتاب کےلئے سنبھال لیا ہے تو پھر عمران خان سے زیادہ عون چودھری‘ نعیم الحق‘ مراد سعید اور جہانگیر ترین اس کتاب کا وکٹم بنیں گے‘یہ جہانگیر ترین کے بارے میں خوفناک انکشافات کرے گی‘ میاں نواز شریف کو جنرل اسد درانی کی کتاب کے بعد ریحام خان کی کتاب کا ٹھیک ٹھاک سیاسی فائدہ ہو گا۔

تاہم یہ حقیقت ہے یہ کتاب نواز شریف اور شہباز شریف نے نہیں لکھوائی‘یہ ریحام خان کا اپنااینی شیٹو ہے‘ کتاب اور لانچنگ کے اخراجات بھارت کا ایک برطانوی بزنس مین سنجے کیتھوریا برداشت کر رہا ہے‘ یہ تلاش کے نام سے برطانیہ میں ہوٹلوں کی چین چلاتا ہے‘ یہ شادی سے پہلے بھی ریحام کا دوست تھا اور یہ آج بھی اس کا بیسٹ فرینڈ ہے‘یہ اس کتاب میں خصوصی دلچسپی لے رہا ہے چنانچہ یہ کتاب پاکستان سے زیادہ بھارت میں لانچ ہو گی‘ کیوں؟ وجہ صاف ظاہر ہے عورت جب زخمی ہوتی ہے تو پھر یہ ہر اس جگہ وار کرتی ہے جہاں سے دوسرے کو زیادہ سے زیادہ تکلیف ہو سکتی ہے‘ یہ کتاب ایک زخمی عورت کے انکشافات ہیں‘ مجھے محسوس ہوتا ہے یہ زخمی عورت کسی کو نہیں بخشے گی۔