ملزمان گرفتار،عدالت نے طیبہ تشددکیس انٹراکورٹ اپیل کافیصلہ سنایادیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)طیبہ تشددکیس میں وفاق کی درخواست پر ملزمان کی سزامیں اضافہ کر دیا گیا ہے جو ایک سال سے بڑھاکر 3سال کردی گئی ہے۔وفاق کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں طیبہ تشددکیس کی سماعت ہوئی ،اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل نےکیس کی سماعت کی ۔عدالت نے طیبہ تشددکیس انٹراکورٹ اپیل کافیصلہ سنایااور وفاق کی درخواست منظورکرتے ہوئے ملزمان سابق ایڈیشنل سیشن جج راجہ خرم اوران کی اہلیہ ماہین کی سزاایک سال سے بڑھاکر 3سال کردی ۔بعد ازاں ملزمان کی درخواستیں خارج کر کے انہیںکمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا، جبکہ جرمانہ بھی بڑھا کر 5لاکھ روپے کر دیا۔