مسلم لیگ (ن) کو چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہونے والے 14 ارکان قومی اسمبلی ٹکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ، یہ کون کون ہیں ؟

لاہور(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہونیوالے 14 سابق ایم این اے ٹکٹ لے اڑے۔تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب سے جاری پارٹی ٹکٹس کے مطابق ناروال سے میاں رشید ،گوجرانوالہ سے رانا نذیر احمد خان ،بھکر سے ڈاکٹر محمد افضل ڈھانڈلہ ،جھنگ سے غلام بی بی بھروانہ ،نذیر سلطان اپنے بیٹے ،ننکانہ سے بلال احمد ورک ،خانیوال سے رضا حیات ہراج ،ملتان سے رانا قاسم نون،وہاڑی سے طاہر اقبال ،رحیم یار خان سے خسرو بختیار،مظفر گڑھ سے باسط بخاری ،راجن پور سے جعفر لغاری،بہاولنگر سے طاہر بشیر چیمہ اور فیصل آباد سے کرنل(ر) غلامرسول ساہی بھی اپنے عزیزوں کو ٹکٹ دلوانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ لم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے 272سیٹوں میں سے 178کی ٹکٹیں دی ہیں ،

23 سیٹیں اپنے کارکنوں کو دی ہیں بقیہ 155سیٹوں پر مختلف جماعتوں کے جنم جنم کے لوٹوں اور ملبہ کو دی ہیں۔ پاکستان میں ایسے سیاستدان بہت ملیں گے جو اپنے ضمیر ، عزت کا سودا کرتے ہیںاور اپنی ووٹرز کا سودا کرتے ہیں۔جب اقتدار کی ہوس اتنی بڑھ جائے کہ تو انسان ہر قسم کی بیساکھی استعمال کرنے کیلئے تیار ہو جاتا ہے۔ پی ٹی آئی کے امیدواروں میں ایک قدر مشترک ہے کہ سارے کے سارے بے انتہا دولتمند ہیں۔ مسلم لیگ (ن) ، مسلم لیگ (ق)، پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں کا پچھلے پندرہ سولہ سال کوکوڑا جو گٹر میں پھینکنے والے لوگ تھے اس جماعت نے اقتدار کیلئے قبول کر لیا ہے۔ یہ کیا تبدیلی لائیں گے۔مسلم لیگ (ن) ، مسلم لیگ (ق)، پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں کا پچھلے پندرہ سولہ سال کوکوڑا جو گٹر میں پھینکنے والے لوگ تھے اس جماعت نے اقتدار کیلئے قبول کر لیا ہے۔ یہ کیا تبدیلی لائیں گے۔