عمران خان کا پانچ حلقوں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ !کن کن حلقوں سے الیکشن لڑیںگے؟ نام بتا دیئے

لاہور(نیوزڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ملک کے پانچ حلقوں سے انتخابی میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔نجی نیوز چینل کے مطابق عمران خان کراچی، لاہور، راولپنڈی، میانوالی اور بنوں سے الیکشن لڑیں گے۔ انہوں نے پارٹی رہنماوںسے مشاورت کے بعد 5 حلقوں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔عمران خان این اے 26 بنوں اور این اے 61 راولپنڈی سے امیدوار ہوں گے جبکہ اپنے آبائی علاقے این اے 95 میانوالی سے بھی الیکشن لڑیں گے۔اس کے علاوہ عمران خان این اے 131 لاہور اور این اے 243 کراچی سے بھی امیدوار ہوں گے۔ عمران خان این اے 131 لاہور میں (ن) لیگ کے امیدوار خواجہ سعد رفیق سے مقابلہ کریں گے۔