ریحام خان کے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان پر سنگین الزامات لیکن عمران خان چُپ

اسلام آباد: پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی دوسری سابقہ اہلیہ ریحام خان نے عمران خان اور ان کے قریبی ساتھیوں سمیت کئی شخصیات پر اپنی کتاب میں گھناؤنے اور غلیظ الزمات عائد کیے۔ ریحام خان نے عمران خان ، مراد سعید اور حمزہ علی عباسی پر ہم جنس پرست ہونے کا الزام عائد کیا ، عمران خان کے قریبی ساتھی زلفی بخاری پر لندن میں ایک خاتون کا اسقاط حمل کروانے کا الزام عائد کیا ، یہی نہیں ریحام خان کی کتاب کے مبینہ مسودے میں پی ٹی آئی کی خواتین اور کچھ خاتون اینکرز پر بھی عمران خان سے تعلقات کا الزام عائد کیا۔ان تمام تر الزامات پر ریحام خان کو سخت تنقید اور رد عمل کا سامنا بھی کرنا پڑا جبکہ ان کے سابق شوہر ڈاکٹر اعجاز رحمان ، حمزہ علی عباسی اور زلفی بخاری سمیت چار افراد نے ریحام خان کو گھناؤنے الزامات پر قانونی نوٹس جاری کیا۔مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کا کہنا تھا کہ مجھے ریحام خان اور ان کی کتاب میں مجھ سمیت ہر کسی سے متعلق لکھے گئے کسی گھناؤنی بات کے جواب میں کچھ نہیں کہنا۔
انہوں نے کہا کہ یہ سب اتنا شرمناک ہے کہ اسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ صاف نظر آ رہا ہے کہ ریحام خان کی ان باتوں کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے۔ ریحام خان اور ان کے مددگاروں نے تمام حدیں عبور کر دی ہیں۔