ریحام خان اور مریم نواز کی ملاقات کا انکشاف یہ ملاقات کروانے والا کون تھا، کیا باتیں ہوئیں حیران کر دینے والا دعویٰ سامنے آگیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ریحام خان کب، کہاں، کس سے اور کس کے ذریعے ملیں، ساری کہانی سامنے آ گئی ہے۔فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ریحام خان کی ملاقاتوں کے سارے ثبوت مل گئے ہیں۔انہوں نےکہاکہ ریحام خان نے مریم نواز سے ملاقات کی جس کا اہتمام احسن اقبال نے کروایا۔انہوں نے کہا کہ ریحام خان کی مریم نواز سے ملاقات کے ناقابل تردید شواہد نے ساری سازش کا پول کھول دیا ہے کہ کتاب کی تصنیف و اشاعت کا سارا تماشہ حقیقی حزب اختلاف کو گرانے کے لیے رچایا گیا۔