ریحام خان کی مریم نواز سے ملاقاتیں کون کرواتا رہا؟ پختہ ثبوت سامنے آگئے ، ریخام خام کی کتاب کے پیچھے چھپی ہوئی حقیقت کا پول کھل گیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک)ترجمان تحریک اںصاف فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ ریحام خان نے مریم نواز سے ملاقات کرنے کے بعد کتاب لکھنے کا فیصلہ کیا۔ترجمان تحریک انصاف نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ ہمارے پاس پختہ ثبوت ہیں کہ ریحام خان ،،احسن اقبال کے ذریعے مریم نواز سے ملتی رہیں ،اس لیے ریحام کی کتاب پاکستان تحریک انصاف کو بدنام کرنے کیایک گھناونی سازش ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی کتاب اب تک کافی متنازعہ ہو چکی ہے ۔۔عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے الیکشن سے پہلے اپنی کتاب منظر عام پر لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس کتاب میں نہ صرف ریحام خان کی زندگی کے نشیب و فراز شامل ہیں بلکہ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کتاب میں وہ بہت سے انکشافات بھی کریں گی۔کتاب انگریزی میں ہوگی جس کا اردو ترجمہ بھی شائع کیا جائے گا۔ تاہم ریحام خان کی کتاب منظر عام پر آنے سے پہلے ہی تنازع کا شکار ہو چکی ہے۔اس حوالے سے سب سے زیادہ فکر پاکستان تحریک انصاف کو ہو رہی ہے،اس حوالے سے کہا جارہا ہے کہ اس کتاب میں ریحام خان نے عمران خان کے ساتھ گزارے اپنے ازدواجی ذکر کا بھی بطور خاص ذکر کیا ہے اور اس حوالے سے بہت سے انکشافات کئیے جائیں گے۔

اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف نے دعویٰ کیا ہے کہ ریحام خان کی کتاب مسلم لیگ ن کی آشیرباد پر لکھی جا رہی ہے اور اسکا مقصد صرف اور صرف پاکستان تحریک انصاف کو بدنام کرنا اور عمران خان پر ذاتی حملے کرنا ہے۔ترجمان تحریک اںصاف فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ ریحام خان نے مریم نواز سے ملاقات کرنے کے بعد کتاب لکھنے کا فیصلہ کیا۔۔ترجمان تحریک انصاف نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ ہمارے پاس پختہ ثبوت ہیں کہ ریحام خان ،،احسن اقبال کے ذریعے مریم نواز سے ملتی رہیں ،اس لیے ریحام کی کتاب پاکستان تحریک انصاف کو بدنام کرنے کی ایک گھناونی سازش ہے۔

۔