سسر کے اپنی بہو سے ناجائز تعلقات، بیٹے سے طلاق کیلئے دباؤ ،بیٹی نے منع کیا تو سنگدل باپ نے اپنے بھائی کیساتھ ملکر ایسا سلوک کیا کہ جان کر آپ کی بھی روح بھی کانپ اُٹھے گئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بستی سکھیرہ ارائیں تھانہ دراہمہ کی حدود میں سنگدل باپ اپنی ہی بیٹی کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتا رہا ،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔طاہرہ بی بی کے مطابق اس کے والد محمد رفیق نے اپنی بہو سے ناجائز تعلقات استوار کر لیے اور اسے طلاق لیکر اپنے ساتھ شادی کے لیے اکساتا تھا ۔میں نے اپنے والد کو اس حرکت سے منع کیا تو اس نے مجھے اپنے بھائی عبدالمجید کے ساتھ ملکر میرے گھرمیں گھس کر مجھے تشدد کا نشانہ بنایا اوربالوں سے پکڑ کر گھسیٹتا رہا ۔اس کے خاوند اور سسر نے اسے بچانےکی کوشش کی تو انہوں نے پستول تان کر انہیں جان سے مار دینے کی دھمکی دی ۔جبکہ پولیس تھانہ دراہمہ نے تشدد کو گھریلومعاملہ۔قرار دیکر کارروائی سے انکار کر دیا ہے۔انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور چیف جسٹس ثاقب نثار سے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔سوشل میڈیا پر صارفین نے بھی مذکورہ افراد کیخلاف سخت سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں