چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار 14 مئی کو سرکاری دورے پر روس روانہ ہوں گے

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار 14 مئی کو سرکاری دورے پرروس روانہ ہوں گے ، ان کا غیرملکی دورہ 13 روز پر مشتمل ہے ، چیف جسٹس ثاقب نثار کی غیر موجودگی میں جسٹس آصف سعید کھوسہ قائم مقام چیف جسٹس ہوں گے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان عالمی چیف جسٹس کانفرنس میں شرکت کیلئے 14 مئی کو سرکاری دورے پر روس روانہ ہو ں گے ، ان کا غیر ملکی دورہ 13 روز پر مشتمل ہے ، چیف جسٹس ثاقب نثار روس کے بعد چین کا سرکاری دورہ کریں گے ، جہاں وہ عالمی جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کریں گے ۔