عمران خان کی شادی کی درست پیشن گوئی کرنے والی ماہر علم نجوم سامعہ خان نے ایک اور تہلکہ خیز پیشن گوئی کردی

عمران خان کی شادی کی درست پیشن گوئی کرنے والی ماہر علم نجوم سامعہ خان نے ایک اور تہلکہ خیز پیشن گوئی کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے تیسری شادی کیے جانے پر معروف ماہر علم نجوم سامعہ خان نے ردعمل دیا ہے۔

عمران خان کی شادی کی درست پیشن گوئی کرنے والی سامعہ خان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ کو شادی بہت بہت مبارک ہو، تاہم شادی کے باعث ان کے سیاسی کیرئیر پر بہت زیادہ اثرات نہیں پڑنے والے۔

سامعہ خان کا کہنا ہے کہ عمران خان اب بھی شاید وزیراعظم نہ بنیں، تاہم اب وہ کنگ میکر کا کردار نبھائیں گے۔ سامعہ خان کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان کا سیاسی کیرئیر اب بھی اتار چڑھاو کا شکار رہے گا۔

شادی سے قبل عمران خان کا وقت بہت اچھا چل رہا تھا، لیکن اب انہیں یہ شادی ہر صورت چلانا ہوگی۔ سامعہ خان کا کہنا ہے کہ شادی ایک اچھا عمل ہے لیکن عمران خان کی ٹائمنگ کچھ اچھی نہیں چل رھی ہے۔ اس وقت شادی کرنے کے باعث عمران خان کو سیاسی نقصان بھٰی ہوگا