رات کی بریکنگ نیوز امپائر علیم ڈار نے پاکستان کا سر شرم سے جھکا ڈالا۔۔ میچ کے دوران بھارت کے خلاف ایک ایسا کام کر ڈالا کہ کھلاڑیوں ، تماشائیوں

بھارت نے دوسرے ایک روزہ میچ میں میزبان جنوبی افریقہ کو بآسانی نووکٹوں کے بڑے مارجن سے شکست دے ڈالی۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 118رنز بناکر ڈھیر ہو گئی ۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم صرف 30اوور تک بھارتی بالروں کے سامنے ٹک سکی ۔اس لئے پہلا ہاف کھانے کے وقفے سے بہت پہلے ختم ہو گیا۔ چنانچہ بھارتی ٹیم لنچ سے بہت پہلے بیٹنگ کےلئے آگئی اور تیز رفتاری سے ہدف کی جانب بڑھنا شروع کر دیا۔ 19اوورز کے اختتام کو بھارت کو جیت کےلئے صرف دو رنز درکار تھے تو پاکستانی امپائر علیم ڈار نے بیلز گرا کر لنچ کا اعلان کر دیا۔

اس پر نہ صرف بیٹنگ کرتے ہوئے بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور شیکھر دھون نے احتجاج کیا بلکہ خود جنوبی افریقہ کے کھلاڑیوں نے بھی شدید مایوسی کا اظہار کیا ۔ اور کمینٹیٹرز مائیک ہیسمین اور سنیل گواسکر نے تو امپائر کے فیصلے کا پوسٹ مارٹم ہی کر ڈالا۔ انھوںنے کہا کہ بھارت کو جیتنے کےلئے صرف 2رنز درکار ہیں اور میچ کی 186گیندیں باقی ہیں۔ آئی سی سی کے قوانین کے مطابق لنچ کو ایسی صورتحال میں آدھے گھنٹے تک ملتوی کیا جا سکتا ہے۔ یہ مضحکہ خیز فیصلہ ہے ۔میچ ریفری کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔کیونکہ اس فیصلے سے خاص طور پر بھارتی کھلاڑیوں کومایوسی ہوئی ہو گی۔